تصدیق کے دوران 2کروڑ 60 لاکھ سمیں بلاک کی گئیں،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:58

اسلام آباد ۔9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کی سموں کی تصدیق کے دوران 2کروڑ 60 لاکھ سمیں بلاک کی گئیں‘ سیلولر کمپنیاں نئی سم کے اجراء پر 250 روپے ایکٹیویشن ٹیکس صارف سے وصول کرنے کی بجائے خود ہی جمع کرا دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ مختلف سیلولر کمپنیوں کی طرف سے نئی سم کے اجراء پر 250 روپے ایکٹیویشن ٹیکس صارف سے وصول نہیں کیا جاتا‘ اکثر کمپنیاں ازخود ہی یہ ٹیکس ادا کرتی ہیں‘ یہ معاملہ ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے‘ موبی لنک کی 34 ملین‘ ٹیلی نار کی 32 ملین‘ یو فون کی 18 ملین اور باقی کمپنیوں کی دس ملین سمیں ہیں‘ 26 ملین سمیں تصدیق کے عمل کے دوران بلاک کی گئی ہیں۔