بلوچستان کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ایئرفورس کے مختلف شعبوں میں فنی تربیت اور ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ‘ فاروق حبیب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)ایئروائس مارشل فاروق حبیب نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ایئرفورس کے مختلف شعبوں میں فنی تربیت اور ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایئروائس مارشل فاروق حبیب نے کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ،ملاقات میں بیس کمانڈر سمنگلی ائیر بیس بھی موجود تھے۔اس موقع پرائیر وائس مارشل فاروق حبیب نے کہاکہ پاک فضائیہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ اور بیروزگار نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔