پشاور ‘ محرم الحرام سے قبل مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیدوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پشاور میں محرم الحرام سے قبل مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیدوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں محرام الحرام میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز شروع کردیئے گئے باچا خان ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیرقانونی طورپر مقیم چار افغانیوں کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے لیڈی کانسٹیبلز کے ذریعے گھر گھر تلاشی لی ، اس دوران سرچ ٹیم کو سراغرساں کتوں کی بھی مدد حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :