نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پاکستانی گلوکار غلام علی کے بہت بڑے مداح نکلے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:46

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پاکستانی گلوکار غلام علی کے بہت ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور معروف بھارتی سیاستدان اروند کیجریوال پاکستانی گلوکار غلام علی کے بہت بڑے مداح نکلے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ غلام علی کے ہم بہت بڑے مداح آپ ہیں ، انھوں نے لکھا کہ آپ سے بات کر کے بہت اچھا لگا ۔نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے نئی دہلی میں پروگرام کرنے پر پاکستانی گلوکار غلام علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند جماعت شیوسینا کی جانب سے دھمکیوں کے بعد غلام علی کا ممبئی اور پونے میں ہونے والا میوزک شو منسوخ کر دیا گیا تھا۔