ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے تین سال مکمل ہوگئے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:46

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)بچوں کے حقوق اور تعلیم کیلئے اواز اٹھانے والی نوبل انعام یافتہ پاکستانی بچی ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے تین سال مکمل ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی 12 جولائی 1997 کو سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئی، لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اواز اٹھانے والی ملالہ یوسفزئی پر9 اکتوبر 2012کو اس وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا جب وہ سکول وین میں سکول سے واپس گھر جارہی تھی۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد ملالہ کوہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی آپریشن کے بعد 15 اکتوبر 2015 کو ملالہ یوسفزئی کو برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملالہ کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔ملالہ پرقاتلانہ حملے کے بعد پاکستانی میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا میں بھی حملے کی خبر بریکنگ نیوز کی طور پر نشر کی گئی ،10 اکتوبر2014 کو ملالہ یوسفزئی کو امن ایوارڈسے نوازا گیانوبل اورسخاروف ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ملالہ یوسفزئی کو ابتک 20 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔