گجرات ڈگر روڈ پر پولیس کے ساتھ مقابلے میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد داداللہ ہلاک ‘ آٹھ ساتھی فرار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:46

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) گجرات ڈگر روڈ پر پولیس کے ساتھ مقابلے میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد داداللہ ہلاک جبکہ اس کے 8 ساتھی فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر مردان میں گجرات ڈگر روڈ پر چھاپہ مارا تو ان کا مقابلہ دہشت گردوں سے ہو گیا، مقابلے میں دہشت گرد داد اللہ عرف فاروق عالم عرف لال بہادر مارا گیا جبکہ اس کے 8 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق داد اللہ جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے