وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ‘ ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف سے بر ی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقا ت کی جس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال اورافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ، وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں ‘آئی ڈی پیز کی واپسی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کی جانے والی پراپیگنڈہ مہم پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔