Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا این اے 122 میں الیکشن سے قبل پنجاب حکومت کی تشہیری مہم کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 122 میں الیکشن سے قبل پنجاب حکومت کی تشہیری مہم کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک خط تحریر کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں 2 روز بعد ضمنی الیکشن ہے اور اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اشتہاری مہم ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔تشہیری مہم این اے 122 کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہے لہذا الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی اشتہاری مہم کا نوٹس لے اور صوبائی حکومت کے خلاف کارروائی کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات