Live Updates

استعفوں کا معاملہ ‘سپریم کورٹ کا ایم کیو ایم کو دوبارہ نوٹس ‘ تحریک انصاف کو جواب داخل کر نے کی مہلت دیدی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان ایم کیو ایم کو دوبارہ نوٹس اور تحریک انصاف جواب داخل کر نے کی مہلت دیدی ۔ جمعہ کویہاں سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر درخواست گزار ظفر علی شاہ نے موقف اختیار کہا کہ آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت استعفے دینے والے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے، تحریک انصاف کے استعفے 8 ماہ پڑے رہے لیکن سپیکر سوئے رہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب تک سپیکر آرڈر نہ دے سپریم کورٹ کچھ نہیں کر سکتی، معاملہ سپیکر کے پاس ہو تو کیا عدالت مداخلت کا اختیار رکھتی ہے؟۔چیف جسٹس نے کہاکہ پارلیمنٹ میں واپس آنے سے استعفے غیر فعال ہو گئے توسپیکرآرڈر جاری کریں۔ عدالت نے کیس میں ایم کیو ایم کو دوبارہ نوٹس جاری جبکہ تحریک انصاف کوجواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات