فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزامات پر جیل ملازمین کو مختلف سزائیں

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی کے الزامات کی ایماء پر جیلوں کے مختلف ملازمین کو مندرجہ ذیل سزائیں سنا دیں ۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی آصف رضااپنی ڈیوٹی 05 یوم غیر حاضر ہوا جس پر آئی جی نے شوکاز نوٹس جاری کیا دوران ذاتی شنوائی مذکورہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر آئی جی نے تین سال کی سالانہ ترقی بند کر دی اور غیر حاضری کا عرصہ بغیر تنخوا ہ منظور کر دیا گیا۔

عاشق علی ہیڈ کلرک (ریٹائرڈ) سنٹرل جیل میانوالی ڈیوٹی میں غفلت ، کوتاہی ، لاپرواہی کی وجہ سے جس پر آئی جی نے شوکاز نوٹس جاری کیا اور ذاتی شنوائی کرتے ہوئے مذکورہ سابقہ ہیڈکلر ک کا جواب تسلی بخش قرار پایا اسی بناء پر الزامات سے بری الذمہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد خان وارڈر نمبر4843 سنٹرل جیل بہاولپور مذکورہ وارڈر اپنی ڈیوٹی سے 133 دن بغیر اطلاع غیر حا ضر ہوا جس پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاولپور نے مذکورہ وارڈر کو نو کری سے بر خا ست کر دیااور ڈی آئی جی ملتان ریجن ملتان کو اپیل دائر کی جو منظور کرتے ہوئے نوکری پر بحال کردیا اور دو سال کی سالانہ ترقی بند کرنیکی سزا دی۔

اس کے بعد مذکورہ اہلکار نے اپیل برائے نظر ثانی آ ئی جی کو دائر کی ۔ آئی جی نے اپیل کا فیصلہ کر تے ہوئے اپیل کنندہ کی اپیل" مسترد" کردی۔ عدنان بٹسابقہ وارڈرڈسٹرکٹ جیل،سیالکوٹ مذکورہ وارڈر اپنی ڈیوٹی سے157 دن بغیر اطلاع غیر حاضر ہوا جس پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ نے نوکری سے برخاست کر دیااور ڈی آئی جی لاہور ریجن لاہور کو اپیل دائر کی جو کہ مسترد کر دی گئی۔

اس کے بعد مذکورہ اہلکار نے اپیل برائے نظر ثانی آ ئی جی کو دائر کی ۔ آئی جی نے اپیل کا فیصلہ کر تے ہوئے اپیل کنندہ کی اپیل " مسترد" کردی۔

عاشق حسین سابقہ وارڈرسنٹرل جیل لاہور مذکورہ وارڈر اپنی ڈیوٹی سے240 دن بغیر اطلاع غیر حاضر ہوا جس پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہورنے نوکری سے برخاست کر دیااور ڈی آئی جی لاہور ریجن لاہور کو اپیل دائر کی جو کہ مسترد کر دی گئی۔

اس کے بعد مذکورہ اہلکار نے اپیل برائے نظر ثانی آ ئی جی کو دائر کی ۔ آئی جی نے اپیل کا فیصلہ کر تے ہوئے اپیل کنندہ کی اپیل" مسترد" کردی۔ آصف اقبال سابقہ وارڈرڈسٹرکٹ جیل جھنگ مذکورہ وارڈر اپنی ڈیوٹی سے55 دن بغیر اطلاع غیر حاضر ہوا جس پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ نے نوکری سے برخاست کر دیااور ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن فیصل آباد کو اپیل دائر کی جو کہ مسترد کر دی گئی۔

اس کے بعد مذکورہ اہلکار نے اپیل برائے نظر ثانی آ ئی جی کو دائر کی ۔ آئی جی نے اپیل کا فیصلہ کر تے ہوئے اپیل کنندہ کی لیٹ دائر کرنے کی وجہ سے " مسترد" کردی۔سعدیہ اعوان سابقہ لیڈی وارڈرسنٹرل جیل راولپنڈی مذکورہ لیڈی وارڈر اپنی ڈیوٹی سے54 دن بغیر اطلاع غیر حاضر ہوا جس پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی نے نوکری سے برخاست کر دیااور ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن راولپنڈی کو اپیل دائر کی جو کہ مسترد کر دی گئی۔ اس کے بعد مذکورہ اہلکار نے اپیل برائے نظر ثانی آ ئی جی کو دائر کی ۔ آئی جی نے اپیل کا فیصلہ کر تے ہوئے اپیل کنندہ کی اپیل کولیٹ دائر کرنے کی وجہ سے " مسترد" کردی۔

متعلقہ عنوان :