کراچی ، فائرنگ سے جاں بحق اورزخمی پولیس اہلکاروں کے مقدمات درج

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) بہادرآباد اورگلبہار کے علاقوں میں فائرنگ سے جاں بحق اورزخمی پولیس اہلکاروں کے مقدمات درج کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بہادرآباد کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں عبدالغفار اورپرویزعلی کے قتل کامقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں سب انسپکٹر اشتیاق کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے مقدمہ قتل اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے جبکہ رضویہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں مہدی زمان اورچن زیب کامقدمہ اورچن زیب کامقدمہ گلبہار تھانے میں زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکارچن زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ایف آئی آر میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :