Live Updates

اسلام آباد : این اے 122 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 13:53

اسلام آباد : این اے 122 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، تحریک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : پی ٹی آئی نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب کی مہم میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے اشتہارات فوری بند کرانے اور ذمہ داروں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کر دیا. پی ٹی آئی ترجمان ترجمان شیری مزاری کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے دو روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اشتہارات شائع کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت کی تشہیری مہم انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن فوری معاملے کا نوٹس لے۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اشتہارات کا سلسلہ رکوانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات