راولپنڈی ، ڈینگی وائرس سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی ،مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 13:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی ، مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ۔ شہر بھر میں ڈینگی وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1130 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ زیر علاج تیس سالہ صوفیہ خاتون دم توڑ گئی صوفیہ کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد اس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم صوفیہ دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملی خاتون کی ہلاکت کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی جبکہ ڈینگی وائرس کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور شہر کے تین بڑے ہسپتالوں جن میں بے نظیر بھٹو ہسپتال ، ہولی فیملی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شامل ہیں ان میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ 1130مریضوں کو علاج کی غرض سے داخل کیا گیا جن میں سے بیشتر کی وارڈ میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔