وزیراعلی بلوچستان سے ائروائس مارشل فاروق حبیب کی ملاقات

جمعہ 9 اکتوبر 2015 13:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) .ایئروائس مارشل فاروق حبیب نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ایئرفورس کے مختلف شعبوں میں فنی تربیت اور ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ائروائس مارشل فاروق حبیب نے کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ،ملاقات میں بیس کمانڈر سمنگلی ائیر بیس بھی موجود تھے۔اس موقع پرائیر وائس مارشل فاروق حبیب کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ اور بیروزگار نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کی فراہمی کے لیے تیار ہے