ایک ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں 5 سو روپے اضافہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 13:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)قیمت میں اضافہ کم پیدوار کے خدشے کے باعث ہوا ، نئی قیمت 5500 روپے فن من مقرر کی گئی ہے ، رواں برس پیداوار میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت 500 روپے اضافہ سے 5500 ہوگئی۔ حالیہ اضافے کے بعد کپاس کی قیمت رواں سیزن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

کاٹن جنرز فورم کے مطابق کپاس کی کم پیداوار کے خدشات کے باعث ایک ہفتے کے دوران اس کی قیمت میں 500 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد کپاس کی قیمت 5500 روپے فی من ہوگئی ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد کپاس اور پھٹی کی قیمتیں رواں سیزن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کپاس کی پیداوار 26 فیصد کی کمی سے 30 لاکھ بیلز رہی جس میں سے 22 لاکھ بیلز ٹیکسٹائل انڈسٹری ، 2 لاکھ 30 ہزار بیلز برآمد کندگان نے خریدی ہیں جبکہ 753 جننگ ملز کپاس کی تیاری میں مصروف ہیں۔