ہندوستان: ' فریج میں گائے کا گوشت نہیں تھا بکرے کا تھا ،فرانزک ٹیسٹ میں انکشاف

جمعہ 9 اکتوبر 2015 13:22

ہندوستان: ' فریج میں گائے کا گوشت نہیں تھا بکرے کا تھا ،فرانزک ٹیسٹ میں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) فرانزک ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ڈسٹرکٹ دادری میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں پر ہندووٴں کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک ہونے والے محمد اخلاق نے اپنے فریج میں گائے نہیں بلکہ بکرے کا گوشت اسٹور کررکھا تھا.یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ریاست اتر پردیش کے ڈسٹرکٹ دادری میں مشتعل ہجوم نے ایک 50 سالہ مسلمان شخص کو گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں پر تشدد کرکے ہلاک جبکہ ان کے 22 سالہ بیٹے کو شدید زخمی کردیا تھا.

(جاری ہے)

ہندوستانی نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد اخلاق کے گھر میں موجود گاشت کا نہیں بلکہ بکرے کا تھا.مذکورہ عہدیدار کے مطابق پولیس نے محمد اخلاق کے گھر سے گوشت کے نمونے اکٹھے کیے اور انھیں ابتدائی ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا، جس میں معلوم ہوا کہ یہ گوشت بکرے کا ہے، لیکن پولیس نے مزید تصدیق کے لیے گوشت کے نمونے کو متھورا کی لیب میں بھجوایا اور اس طرح تصدیق ہوگئی کہ گوشت بکرے کا ہی تھا.رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گوشت کی جانچ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ چاہے گوشت گائے کا ہو یا بکرے کا، جرم پر اس کا اثر نہیں پڑا.۔