Live Updates

پنجاب حکومت حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہے ، الیکشن کمیشن نو ٹس لے ، پاکستان تحریک انصاف

جمعہ 9 اکتوبر 2015 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری اشتہارات کے ذریعے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہے ، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے اور ملوث افراد کا احتساب کرے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان کی ترجمان ڈاکٹر شریں مزاری کی طرف سے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن مسلسل حلقہ این اے 122میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات دے کرا لیکشن پر اثر اندازہو رہی ہے ،الیکشن کمیشن حلقہ این اے 122میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مسلسل ہونے والی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کا احتساب کرے ،خط میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران اشتہارات انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں الیکشن کمیشن فوری طور الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا پر جاری سرکاری اشتہارات روکوائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات