رینٹل پاور ریفرنس کیس ،سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 9 اکتوبر 2015 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) احتساب عدالت نے عدم حاضری پر سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 11ملزمان کیخلاف رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کے روز احتساب عدالت اسلام آباد میں رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت ہوئی ہے جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 11ملزمان پیش ہوئے جبکہ سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الہٰی پیش نہ ہو سکے ،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے کی ، عدالت نے عدم حاضری پر سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہوئے کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی اور فیاض الہٰی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاست میں الزامات لگانا فیشن بن گیا ہے ہمارے اوپر ریفرنسز سابق چیف جسٹس کے دباؤ میں بنائے گئے ، ہمارے اوپر الزام لگتا تو کہتے ہیں وزیر کو پکڑو خود نندی پور سکینڈل پر کمیشن بنا دیا گیا ہے ،نندی پور پاور منصوبے کی انکوئری میں دوہرے معیار سے احتساب کا عمل مشکوک ہو گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آج کل الزامات کی سیاست ہو رہی ہے جو بھی سیاست میں ہے اس پر کرپشن کے الزامات ہیں بی بی شہید ہو گئی لیکن ریفرنس ابھی تک چل رہا ،وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بھی بہت سے ریفرنس دائر ہیں ،عمران خان حکومت میں نہیں رہے لیکن ان پر بھی بیرون ملک سے آنے والے فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے انہوں نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ سے اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا اور آگے بھی اصولی سیاست کریں گے ،ریفرنس کا دفاع عدالت میں کروں گا میڈیا کے سامنے نہیں مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ،ایشائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں رینٹل پاور منصوبے میں کرپشن کا ذکر نہیں کیا گیا ،راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ سیاست دانوں پر لگنے والے الزامات کی تحقیق کر لیا کریں میڈیا معالے کو اتنا اٹھا لیتا ہے کہ ملزم خود ہی مجرم ثابت ہو جاتا ہے لیکن جب عدالت کا فیصلہ آتا ہے تو اسکے نتائج مختلف ہو تے ، انہوں نے کہا کہ احتساب ہونا چایئے لیکن سب کا ایسا احتساب نہیں ہونا چاہیے کہ اپنی حکومت کچھ کرے تو اس پر کمیشن بنا دیا جائے اور دوسری حکومت سے غلطی ہو تو وزیر کو پکڑ لو ،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نندی پور پاور منصوبہ میگا سیکنڈل ہے اسکے کے حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیے اور ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے ،نندی پور سکینڈل پر دہرے میعار سے احتساب کا عمل مشکوک ہو گیا ہے