خوبصورتی صاف اور گورے رنگ میں نہیں ہوتی‘ نواز الدین صدیقی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:44

خوبصورتی صاف اور گورے رنگ میں نہیں ہوتی‘ نواز الدین صدیقی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا گوری رنگت کی کریمز کے حوالے سے کہنا ہے کہ خوبصورتی صاف اور گورے رنگ میں نہیں ہوتی۔بھارتی اخبار کے مطابق نوازالدین سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ کبھی گوری رنگت کی کریمز کے اشتہار کرنا پسند کریں گے؟اس جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ گوری رنگت؟ کبھی بھی نہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق خوبصورتی کا رنگت سے کوئی تعلق نہیں، یہ انسان پر ہے کہ وہ اندر سے کتنا خوبصورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مغربی کلچر ہے جہاں گوری رنگت کو فروخت کیا جاتا ہے البتہ یہاں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔فیشن کے حوالے سے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ فیشن ایک ایسی چیز ہے جو آپ پر اچھی لگے اور جس میں آپ خود کو آرام دہ محسوس کر رہے ہوں نا کہ لوگ آپ کو مشورے دیں۔یاد رہے بولی وڈ کی کچھ اداکارائیں بھی گوری رنگت کی کریمز کے اشتہار میں آنے سے انکار کر چکی ہیں جس میں انوشکا شرما، کنگنا رناوٹ اور ریچا چڈا شامل ہیں۔