چین : دنیا کے سب سے اونچے شیشے کے پُل میں‌ شگاف پڑ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:40

چین :  دنیا کے سب سے اونچے شیشے کے پُل میں‌ شگاف پڑ گئے

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : قریباً دو ہفتے قبل چائنہ نے اپنی عوام کے شیشے کا ایک پُل کھول دیا جو کہ دنیا کا اسب سے اونچا شیشے کا پُل تصور کیا جاتا ہے. اس میں استعمال ہوا شیشہ عام شیشے کے مقابلے میں 25 گنا زیادہ مضبوط ہے لیکن حال ہی میں شیشے کے اس پُل میں شگاف دیکھنے میں آئے ہیں جنہوں نے موقع پر موجود تمام سیاحوں کو خوفزدہ کر دیا.

(جاری ہے)

مذکورہ پُل 590 فٹ اونچا جبکہ 984 فٹ لمبا ہےجسے شفاف ہونے کے باعث بہادر آدمی کا پُل بھی کہا جاتا ہے. چین کی ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اس پُل میں شگاف پڑنے کی تصدیق بھی کی گئی جہاں ایک سیاح کا کہنا تھا کہ میرے پاؤں میں تھوڑی سی جنبش ہوئی جس کے بعد میں نے اپنے پاؤں کی جانب دیکھا تو شیشے میں پڑے شگاف واضح نظر آئے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا اور میں نے چیخنا شروع کر دیا، اور بوکھلاہٹ میں اپنے سامنے موجود تمام سیاحوں کو آگے کی جانب دھکیلا تا کہ ہم جلدی سے پُل عبور کر سکیں.

متعلقہ عنوان :