راجن پور،ڈاکووٴں کیخلاف پولیس آپریشن چھٹے روزبھی جاری رہا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:32

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوو ں کیخلاف پولیس آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا۔ڈاکووٴں کی فائرنگ سے اب تک ایک پولیس اہلکارشہید اور چارزخمی ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل روجھان کے علاقے کچہ جمال میں ڈاکو چھوٹو گینگ ، عطااللہ پٹ اور کراچی کے خطرناک اشتہاری مجرموں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ، ڈی پی او راجن پور کی قیادت میں آپریشن میں چار اضلاع کی پولیس کے گیارہ سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں ،ڈاکووٴں نے چار پولیس چوکیوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :