کراچی،لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے تین کارندے گرفتار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے تین کارندے زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق گرفتار ملزم مولا بخش اور اورنگزیب اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ کھارادر میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا کارندہ عاقب گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :