سرگودھا ، رشتے کے تنازع پر ماں اور اس کی 2جوان بیٹیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) سرگودھا میں رشتے کے تنازع پر ماں اور اس کی 2جوان بیٹیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔قتل ہونے والی ایک لڑکی کا نکاح گزشتہ روز ہونا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ للیانی میں مبینہ طور پر رشتے کے تنازع پر 45سالہ زیبا بی بی اور اس کی 2بیٹیوں 23سالہ عشرت بی بی اور 22سالہ مصباح کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔مقتول خاندان کے ذرائع کے مطابق 23سالہ مقتولہ عشرت بی بی کا نکاح کل ہونا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینو ں خواتین کو چچا نے رشتے کے تنازع پر قتل کیا ہے جو کہ مقتولہ عشرت بی بی کے رشتے سے خوش نہ تھا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :