Live Updates

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف پر الزامات، وزیر اعظم نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:26

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف پر الزامات، وزیر اعظم نے عمران خان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے الزامات پر وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم نواز شریف پر عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے عمران خان کی گذشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس پر ردٍ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا وزیراعظم پر بھارت کے ساتھ کاروبار میں 60 ملین ڈالر کمانے کا الزام بے بنیاد ہے ،جس پر عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق عمران خان نے شریف خاندان پر دو نئی شوگر ملیں لگانے کا الزام بھی عائد کیا ہے جو کہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات