اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 10:57

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اور رینجرز کے خلاف چھپنے والے اشتہارات پر تبادلہ خیال کیاگیا. ملاقات میں جوہری پروگرام سے متعلق مغربی میڈیا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اس سے متعلق ایک واضح موقف اپنایا جائے گا. گذشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس کے بعد آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی صورتحال کے ملک پر اثرات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں پولیس کی طرف سے رینجرز کے خلاف چھپنے والے اشتہارات پر تشویش کا اظہار بھی کیا.