سعودی عرب : سانحہ منی میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 93 ہو گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 10:53

سعودی عرب : سانحہ منی میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 93 ہو گئی۔

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : سعودی عرب میں رمی جمرات کے موقع رونما ہونے والے سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 93 ہوگئی جبکہ 39 پاکستانی حجاج اب بھی لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 پاکستانی شہدا کی تدفین کردی گئی ہے . سانحہ منٰی میں 43 پاکستانی حجاج کی شناخت کاعمل جاری ہے جبکہ پاکستانی زخمی حاجی زیرعلاج ہیں۔ یاد رہے کہ سانحہ منٰی جمرات کو کنکریاں مارنے کے دوران پیش آیا.

متعلقہ عنوان :