لاہور : این اے 122 ضمنی انتخاب، انتخابی مہم کا آج آخری روز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 10:49

لاہور : این اے 122 ضمنی انتخاب، انتخابی مہم کا آج آخری روز

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : قومی اسمبلی کےحلقہ این اے122کےضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے ۔

(جاری ہے)

آج کے دن بھی ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔لاہورمیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122کےضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم آج رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔مسلم لیگ ن سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ ،جبکہ پاکستان تحریک انصاف قرطبہ چوک میں جلسہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی اپنا انتخابہ جلسہ گذشتہ روز ہی کر چکی ہے.

متعلقہ عنوان :