لاہور، این اے 122کاضمنی الیکشن ،مسلم لیگ(ن) کا بھرپور طاقت کا مظاہرہ ، حمزہ شہباز کی قیادت میں (ن) لیگ کی پریس کلب سے اچھرہ تک ریلی، بڑی تعدا د میں کارکنان کی شرکت،بھرپور نعرے بازی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8اکتوبر۔2015ء) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ(ن) نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ،(ن) لیگ کے سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پریس کلب سے شروع ہونے والی ریلی اچھرہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نجی کارکنان ،موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں شامل تھیں ،ریلی میں شریک شرکاء نے (ن)لیگ کی قیادت کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا، ریلی کا جگہ جگہ پر شانداز استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 11اکتوبر کو حلقہ این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے لاہور میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا اور ایک شاندار ریلی نکالی، ریلی کی قیادت مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوئی جو قلعہ گجر سنگھ ، شملہ پہاڑ، علامہ اقبال روڈ اور دیگر راستوں سے ہوتی ہوئی اچھرہ کے مقام پر جا کر اختتام پذیر ہو گئی۔

ریلی کے اختتام پر شانداز آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لیگی کارکن، سینکڑوں موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں شامل تھیں۔ ریلی جہاں سے بھی گزرتی اس کا شانداز استقبال کیا جاتا جبکہ ریلی کے دوران لیگی کارکنوں کا جوش بھی دیدنی تھا، ریلی کے دوران کارکن نون لیگی قیادت کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے۔

ریلی کے اختتام پر حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 میں ایک طرف جذبہ اور دوسری طرف قبضہ ہے اور ضمنی انتخابات میں جیت جذبے کی ہو گی اور 11اکتوبر کو شیر ہی جیتے گا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے، موجودہ حکومت کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ وہ شیر کو نہ چھیڑیں ورنہ شیر انہیں نہیں چھوڑے گا۔

متعلقہ عنوان :