Live Updates

11اکتوبر کو عمران خان کے الزامات کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرد یں گے ‘میاں حمزہ شہباز شر یف ،‘عمران خان شیر کو مت چھڑو‘ورنہ شیر تمہیں نہیں چھوڑ ے گا ‘سردار ایاز صادق نواز شر یف اور شہباز شر یف کے سپاہی ہیں ‘ایاز صاد ق کے میدان میں آتے ہی عمران خان کیوں میدان سے بھاگے ؟‘کنٹینر پر کھڑے ہو کربڑھکیں مار نے سے کوئی شیر نہیں بن جا تا ‘(ن) لیگ کے شیر ہی اصلی شیر ہیں ‘کارکنوں اور عوام کی محبت کا جواب محبت سے ہی دیں گے‘ لاہور میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی ریلی سے خطاب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ ( ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شر یف نے کہا ہے کہ11اکتوبر کو عمران خان کے الزامات کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرد یں گے ‘عمران خان شیر کو مت چھڑو‘ورنہ شیر تمہیں نہیں چھوڑ ے گا ‘سردار ایاز صادق نواز شر یف اور شہباز شر یف کے سپاہی ہیں ‘ایاز صاد ق کے میدان میں آتے ہی عمران خان کیوں میدان سے بھاگے ؟‘کنٹینر پر کھڑے ہو کربڑھکیں مار نے سے کوئی شیر نہیں بن جا تا ‘(ن) لیگ کے شیر ہی اصلی شیر ہیں ‘کارکنوں اور عوام کی محبت کا جواب محبت سے ہی دیں گے ۔

وہ لاہور میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے سردار ایاز صادق او ر میاں محسن لطیف کے حق میں نکالی جانیوالی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سردا ر ایاز صادق اور میاں محسن لطیف کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہبا زشر یف نے (ن) لیگ نوازشر یف کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے مگر عمران خان قبضہ گروپوں اور قر ضہ معاف کر نیوالوں کے ساتھ تبدیلی لانے اور نیا پاکستان بنانے کی باتیں کر کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں مگر قوم انکے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو ہی ووٹ دیکر کا میاب کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں میٹر وبنائی جو چل رہی ہے اور اب اورنج ٹر ین بھی چلے گی اور ہم لاہور کو خوشخال بناتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف لاہور ہی نہیں پورے پنجاب میں تر قیاتی کام جارہی ہے اور کراچی میں امن کاخواب بھی پیپلزپارٹی کے دور ہی پورا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اخلاق سے گری باتیں کر نا عمران خان کی عادت بن چکی ہے اور اوکاڑہ میں بھی عمران خان نے اخلاق سے گری باتیں کیں اور ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا جذبہ کا میاب اور تحر یک انصاف کا قبضہ ناکام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ایک طرف شر یف آدمی ایاز صادق ہیں اور دوسری طر ف قبضہ گروپ کے علیم خان ہیں اور عوام دونوں کو جانتے ہیں اور عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کے ہی حق میں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکی پارٹی کی دھر نہ سیاست کو عوام نے ہمیشہ مستر د کیا ہے کیونکہ تحر یک انصاف کا ایجنڈہ صرف اور صرف ملکی ترقی اور خوشخالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے مگر ہم نے انکو پہلے بھی ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرتی رہیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات