Live Updates

تحریک انصاف پر یہودی لابی سے چندے کی وصولی کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں،اس حوالے سے میڈیا پر جاری پراپگینڈا کی شدید مذمت کرتے ہیں،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے آرگنائزر ڈاکٹر عارف علوی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے آرگنائزر ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک انصاف پر یہودی لابی سے چندے کی وصولی کے الزامات کو بالکل بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے میڈیا پر جاری پراپگینڈا کی شدیدمذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مالفین کی جانب سے بے بنیاد پراپگینڈا اپنی حیثیت بالکل کھو چکا ہے کیونکہ پاکستان کے عوام نے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے راہنما نے پاکستانی نژاد امریکی شہری آصف چوہدری کے موقف کو پیش کیا اور مندرجہ ذیل حقائق قوم کے سامنے رکھے۔ 1۔ بطور سیکرٹری جنرل میں نے پارٹی کی بیرون ملک شاخوں کے معاملات کی نگرانی کے فرائض سر انجام دیئے جس کی بنیاد پر ناقابل تردید حقائق یوں ہیں کہ 2۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف امریکہ کے FARA قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہے اور اسے چندے کی مد میں وصول ہونے والی رقوم کو قانونی راستوں سے بالکل شفاف انداز میں پاکستان منتقل کیا جاتا ہے ۔

تحریک انصاف رقوم کی منتقلی کے لئے شریف برادران اور دیگر بدعنوان سیاستدانوں کی جانب سے اختیار کیئے گئے ’’ہنڈی ‘‘ جیسے غیر قانونی ذرائعے استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔ تحریک انصاف نے رقوم کی منتقلی کرتے ہوئے ہمیشہ ملکی اور غیر ملکی قوانین کی بدرجہ اتم پاسداری کی ہے۔ 3۔ نیویارک میں تحریک انصاف کو ادا کی گئی ایک رقم کو انتہائی غلط انداز میں یہودی ڈونر کی جانب سے چندہ کی گئی رقم قرار دینے کو کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ادائیگی پاکستان نژاد آصف چوہدری نامی امریکی شہری نے 2012میں اس وقت کی جب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ آصف چوہدری کی جانب سے اس عشایئے میں شرکت کیلئے 4ٹکٹس خریدے گئے۔ اس عشایئے کا مقصد تحریک انصاف کے لئے چندہ اکٹھا کرنا ہی تھا۔ 4۔ آصف چوہدری صاحب کا مفصل بیان جو کہ اس علامیہ کے ساتھ منسلک ہے واضح کرتا ہے کہ وہ 2000؁ء سے Berry C Schneps نامی ایک لاء فرم میں بطور ایڈمنسٹریٹر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے اہتمام میں منعقدہ عشایئے میں شرکت کے وقت اپنے اور دیگر 3ساتھیوں کے لئے ٹیبل کے حصول کیلئے مذکورہ ادائیگی اپنی چیک بک سے کی۔ پاکستانی شہری کی جانب سے کی جانے والی اس ادائیگی کو جو کہ امریکی قوانین کے مطابق بالکل جائز تھی کو محض اس بنیاد پر غیر قانونی نہیں قرار دیا جا سکتا کہ وہ شخص کسی یہودی فرم میں کام کرتا ہے۔

تحریک انصاف آصف چوہدری کی مشکور ہے جنہوں نے ایک نجی TVچینل سے گفتگو کے دوران اس بے بنیاد پراپگینڈا کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کی مکمل تردید کی۔ اگر تحریک انصاف نے مناسب سمجھا تو آصف چوہدری صاحب کے خط کو الیکشن کمشن آف پاکستان کے روبرو بھی جمع کروایا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے وزیر اعظم اور موجودہ حکومت کی جانب سے اربوں کی کرپشن کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کے سپریم کورٹ کے روبرو اصغر خان کیس میں یہ واضح طور پر بتایا جا چکا ہے کہ میاں نواز شریف نے ISI سے پیسے وصول کیئے چنانچہ الیکشن کمیشن کے پاس اصل کام چھوڑ کر ان بے بنیاد الزامات پر توجہ دینے کیلئے کافی وقت موجود ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات