ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ، حکومت اورتاجروں میں مذاکرات کادوسرادوربھی ناکام رہا

مذاکرات کاتیسرامرحلہ آج ہوگا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) حکومت اورتاجروں کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے متعلق مذاکرات کادوسرادوربھی ناکام رہا،مذاکرات کاتیسرامرحلہ آج جمعہ کوایف بی آرکے ہیڈکوارٹرمیں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت اورتاجروں کے مابین ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے متعلق مذاکرات بغیرکسی نتیجے پرپہنچنے کے بغیرختم ہوا۔دونوں فریقین اپنے اپنے مؤقف پرڈٹے رہے ،مذاکرات آگے نہ بڑھ سکے ،اورکسی نتیجے پرپہنچنے سے پہلے ختم ہوگئے ۔رپورٹ میں کہناہے کہ مذاکرات کاتیسرامرحلہ آج(جمعہ کو ) دوبارہ ایف بی آرکے ہیڈکوارٹرمیں ہوگا۔واضح رہے کہ مذاکرات کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارموجودنہیں تھے

متعلقہ عنوان :