پاکستان اوربیلاروس کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ،مذاکرات کا آئندہ دور2016 میں ہوگا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اوربیلاروس نے سیاسی، پارلیمانی، معاشی اور ثقافتی معاملات پر روابط اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیاہے اور فیصلہ کیاگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور2016 میں منعقد ہوگا۔ جمعرات کو یہاں پاکستان اوربیلاروس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوا جس دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پراتفاق کیا ، وفود نے دو طرفہ تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی، پارلیمانی، معاشی اور ثقافتی معاملات پر روابط کو مزید استحکام فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی،ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی،پاک بیلاروس مذکرات کا آئندہ دور2016 میں منعقد ہوگا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اوربیلاروس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دوراسلام آباد میں ہوا جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پراتفاق کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری ندیم ریاض نے کی جبکہ بیلاروس کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت نائب وزیربرائے امورخارجہ ویلنٹائن رباکوونے کی۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے وفود نے دو طرفہ تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا اور جائزے کے دوران سیاسی، پارلیمانی، معاشی اور ثقافتی معاملات پر روابط کو مزید استحکام، فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور بیلا روس کے وفود کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اورباہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اورعالمی سطح کے امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مذکرات کا آئندہ دور2016 میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :