بھارت نے پاکستان کے ساتھ مشروط طور پر مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

پاکستان سے اوفا معاہدے کی شرائط پر بات چیت کیلئے تیارہیں ،قومی سلامتی کے مشیر دہشتگردی سے متعلق امور پر بات کریں گے، ڈی جی بی ایس ایف،پاک رینجرز ، ڈی جی ایم اوزسرحدی امورپرگفتگو کرینگے ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ

جمعرات 8 اکتوبر 2015 23:00

بھارت نے پاکستان کے ساتھ مشروط طور پر مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ مشروط طور پر مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے اوفا معاہدے کی شرائط پر بات چیت کیلئے تیارہیں ،قومی سلامتی کے مشیر دہشتگردی سے متعلق امور پر بات کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہوکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اوفا معاہدے کی شرائط پر بات چیت کیلئے تیارہیں ،قومی سلامتی کے مشیر دہشتگردی سے متعلق امور پر بات کریں گے ،وکاس سو ارپ کا کہنا ہے کہ ڈی جی بی ایس ایف،پاک رینجرز ، ڈی جی ایم اوزسرحدی امورپرگفتگو کرینگے ،سرحدوں پرفائرنگ،فشرمین ، زائرین کے معاملات پر بات ہوگی۔