Live Updates

کل مسالک علماء بورڈ کے 200سے زائد علماء کرام نے پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان کردیا

عوام پی ٹی آئی کوکامیاب کرواکرملکی ترقی میں کرداراداکریں ‘ کل مسالک علماء کی عوام سے اپیل

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) کل مسالک علماء بورڈ کے 200سے زائد علماء کرام نے حلقہ این ائے 122کے ضمنی الیکشن میں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی عبدالعلیم خان اور امیدوار صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کل مسالک علماء بورڈ کے سینئروائس چیئرمین علامہ محمدیونس حسن کی قیادت میں چاروں مسلک دیوبندی ،بریلوی، اہل حدیث ،اور اہل تشیع کے علماء کرام کے وفد نے پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرور سے ملاقات کی ،ملاقات میں علامہ اصغرحسین چشتی‘مولاناعبدالواحدسلفی‘علامہارشاد حسین‘شاہ،مفتی عاشق شاہ ،مولاناالطاف الرحمن،مولانااسلم صدیقی ،مولاناقاری مجیب الرحمن،مولانامحمدطاہر،مولاناسلیم عباس نقوی،مولاناقاری صبغت اﷲ،مولاناشاہ احمدخان ،مولاناڈاکٹرعبدالحیفظ،مولا ناغلام قادر،مولاناپیرابراہم نقشبندی ودیگر نے شرکت کی ،علامہ محمدیونس حسن حلقہ این 122کے تمام آئمہ مساجداور خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعتہ المبارک کے اجتماع میں عوام الناس کو حق اورسچ کا ساتھ دینے کی تلقین کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دینے کی اپیل کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :