اسلام آباد ہائیکورٹ کاسی ڈی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کاحکم ،ایک ہفتے میں نوٹیفکیشن جمع کروانے کی ہدایت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:57

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوے ایک ہفتے کے اندر نوٹیفیکیشن جمع کروانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو نوٹس بھی جاری کردیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نور الحق قریشی نے سی ڈی اے ملازمین کی مستقلی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سی ڈی اے کی طرف سے راجہ عدنان پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ملازمین کو ریگولر نے کرنے کے لیے ادارہ لیت ولعل سے کام لے رہا ہے اور تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔ عدالت ملازمین کو مستقلی کے احکامات جاری کرے۔ جس پر عدالت نے سی ڈی اے چیرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوے ایک ہفتے میں ملازمین کو ریگولر کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے کہا کہ اگر ملازمین کو مستقل نہ کیا گیا تو ائندہ سماعت پر چیرمین سی ڈی اے پیش ہوکر وضاحت کریں اور عدالتی احکامات پر بھی فوری طور پر عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :