ریسکیو1122نے 2005 کے زلزلہ متاثرین سے یکجہتی کے لیے حادثات کا قومی دن منایا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) نے 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے یکجہتی کے لیے حادثات کا قومی دن منایا۔اس حوالے سے ریسکیو 1122 راولپنڈی نے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں متاثرین زلزلہ سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور شہداء سانحات کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی حنظلہ ملک ، ضلعی انتظامیہ ٓافسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمان ،کنٹری ڈائریکٹر EDCONS مسٹر امتیاز اسلم ، ایمرجنسی آفیسر مس دیبا شہناز نے سانحات کی انتظام کاری کے حوالے سے مختلف موضوعات پر ریسکیو سکاؤٹس کو آگاہی فراہم کی جس کے بعد سنٹرل ریسکیو اسٹیشن سے فیض آباد تک آگاہی واک کی گئی۔

اس تقریب کے مہمان برطانوی پالمیمنٹیرین حنظلہ ملک تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈاکٹر عبدالرحمان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، مس دیبا شہناز ایمرجنسی آفیسر ہیڈ کوارٹرز ریسکیو 1122، مسٹر امتیاز ڈائریکٹر EDCONS انسٹیٹیوٹ، مسٹر مغیز کنٹری ڈائریکٹر ، مسٹر علی حسین ایمرجنسی آفیسر راول ٹاؤن، انجینئردانش خلیل ایمرجنسی آفیسر پوٹھوہار ٹاؤن ، مسٹر آصف کنٹرول روم انچارج، ریسکیو سکاؤٹس ، ویسکیورز اور EDCONS سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروفیشنلز نے شرکت کی،برٹش پارلمنٹرین سکاٹ لینڈ حنظلہ ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم اپنے حادثات و سانحا ت یاد رکھ کر ماضی کے تجربات سے سبق سیکھتی ہیں۔

یقینا یہ بہت اہم ہے آپ سب آج 8 اکتوبر کے زلزلے کے حوالے سے متاثرین زلزلہ سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان اقدامات پر غور کر رہے ہیں جس سے حادثات و سانحات سے بہتر طریقے سے نبزد آزما ہوا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں ریسکیور1122 کی صورت میں ایمرجنسی مینیجمنٹ سسٹم موجود ہے جو قابل ستائش کام کرتا ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ رضا کارانہ روئیے کو فروع دیا جائے۔

آپ سب بہت اہم کام کر رہے ہیں مزید لوگوں کو بھی کہیں کہ ریسکیو والینٹیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے تمام سکاؤٹس کی شرکت اور ریسکیو 1122 کی کوششوں کو سراہا،مس دیبا شہناز ترجمان ریسکیو 1122 نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 بریگیڈیئر ڈاکٹر ارشد ضیاء کا پیغام تمام ریسکیورز اور ریسکیو سکاؤٹس تک پہنچایا جس میں انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ عمارات کی محفوظ تعمیرات کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات میں نقصان کم سے کم ہو۔

انہوں نے 8 اکتوبر کے شہداء کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے اظہارکیا انہوں نے مزید کہا کہ ایسے سانحات جہاں بہت نقصان دیتے ہیں وہاں مواقع فراہم کرتے ہیں کہ ہم تمام اپنی استعداد کار کو بڑھائیں ۔ مسٹر حنظلہ ملک ، ڈاکٹر عبدالرحمان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ، مس دیبا شہناز اور ریسکیو سکاؤٹس کو تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیے جنہوں نے سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے کام کیا۔

متعلقہ عنوان :