ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں نجی ہسپتالوں میں مرض کی تشخیص اور علاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے،کمشنر راولپنڈی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں راولپنڈی کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کی تشخیص اوران کے علاج معالجے کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، ڈینگی کے مریضوں کے ایڈرئس موصول کرکے ان ایریا ز میں فوری آئی آر ایس کروایا جائے تاکہ ڈینگی پر قابو پانے میں ممکنہ حد کنٹرول کرنے میں مدد حاصل ہوسکے۔

وہ جمعرات کو اپنے دفترمیں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ ایڈیشنل سیکرٹیری زارعت حسین سردار ، ڈی سی اوساجد ظفر ڈال ، اے ڈی سی جی عمران قریشی ، اے ڈی سی طارق سلام ، اسسٹنٹ کمشنرز قرۃالعین ، خالدگورائیہ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد علی صابر ، ایم واسا راجہ شوکت ، ایم ڈی سالڈویسٹ عرفان قریشی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران اس موقع پر موجود تھے، کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہاکہ مائیکرو پلان کے تحت جس طرح یونین کونسلز میں سرولنس اور مانیئر نگ کی جارہی ہے اسی طرح ہسپتالوں میں مریضوں کے اضافے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ ڈینگی کے سدباب کو جلد از جلد یقینی بنایاجاسکے ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس کے عمل کو جلد مکمل کریں اور لارہ ملنے کی صورت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے بنھائیں تاکہ ڈینگی پر قابو پایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکرٹیری پنجاب خضر حیا ت گوندل نے چیف سیکرٹیر یٹ لاہور اور ملتان ڈویژن سے وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے سے وڈیو لنک کے ذریعے راولپنڈی اور ملتان میں ڈینگی کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ تمام محکمے مربوط انداز میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقداما ت جاری رکھے جائیں، انسداد ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے دوران کسی بھی اہلکار کی ست روی اور غفلت کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :