کراچی،آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ،نئی قیمت 42روپے کلو ہوگئی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب کے بعد کراچی میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔فی کلوگرام آٹے کی قیمت میں دو روپے کااضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد آٹے کی نئی قیمت 42روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد فی کلو آٹا 42روپے میں فروخت ہونے لگا۔50 کلو ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 1800روپے تھی جو ریٹ بڑھنے کے بعد 1925 روپے ہوگئی ہے،50 کلو فائن آٹا100 روپے کے اضافے کے ساتھ 2025روپے میں فروخت ہونے لگا۔ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹا 46 روپے فی کلو سے بڑھ کر 48 روپے کا ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :