پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے اردو زبان کے نفاذ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ کی طرف سے اردو زبان کے نفاذ کے فیصلے پرعملدرآمد شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے 17ویں سیشن میں ایوان سے منظور کرائے جانے والے لوکل گورنمٹ ترمیمی بل سمیت ایوان میں پیش ہونے والے آرڈیننسز انگریزی زبان کے ساتھ اردو میں بھی فراہم کئے گئے ۔اس سے قبل قانون سازی کا مسودہ صرف انگریزی زبان میں فراہم کیا جاتا تھا ۔