حکومت سندھ نے 2000ء کے بعد قا ئم تما م گو ٹھوں کی لیز منسوخ کر دی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:43

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) حکومت سندھ نے 2000ء کے بعد قا ئم تما م گو ٹھوں کی لیز منسوخ کر دی ہے ،یہ حکم کینڈ ریو نیو ایکٹ کے سیکشن 17کے تحت جا ری کیاگیا ہے پچھلے ہفتے حکومت سندھ نے 470گوٹھوں کی لیز منسوخ کی تھی مگر اس پر حکومت سندھ کو سخت قا نونی مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑا تھا ،اب حکومت سندھ نے محکمہ ریونیوکمشنر کرا چی اور 6اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سے ریکا رڈ لینے کے بعد قا نو نی مشیروں سے صلا ح مشو رے کر کے 2000ء کے بعد تمام گوٹھوں اکی لیز منسوخ کر دی ہے اور اس ضمن میں ایڈ ووکیٹ جنرل اور سرکاری وکلاء سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تیا ری مکمل کر لیں جس وقت بھی ان گوٹھوں کی لیز کی بحا لی کے لئے مقدمات عدالتوں میں آئیں تو وہ حکومت سندھ کا بھر پو ر دفا ع کر یں اور لیز کی بحا لی کی مخا لفت کریں ،اس حکم پر فوری طور پر عمل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اینٹی انکروچمنٹ سیل نے ان گوٹھوں کو مسمار کر نے کی تیا ری کر لی ہے جلد ہی کا رروائی شروع کی جائے گی

متعلقہ عنوان :