واجبات کی عدم ادائیگی، کے الیکٹرک نے سندھ پولیس کو حتمی نوٹس جاری کردیا ، 7 روز کی مہلت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے سندھ پولیس کو حتمی نوٹس جاری کردیا۔ آئی جی سندھ کو لکھے جانے والے خط میں 7 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھے جانے والے خط کے مطابق سندھ پولیس کو بجلی کے بلوں کی مد میں2 ارب10 کروڑ ادا کرنے ہیں جبکہ گزشتہ12ماہ سے واجبات کی مد میں سندھ پولیس کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے سندھ پولیس کو لکھے جانے والے خط میں سات روز کی مہلت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ واجبات ادا نہ کیے گئے تو سندھ پولیس کی کالونیوں کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :