ڈی سی حیدرآباد معتصم عباسی کی متعلقہ ضلعی پولیس افسران کو محرم میں سخت حفاظتی انتظامات کرنیکی ہدایت

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ڈی سی حیدرآباد معتصم عباسی نے متعلقہ ضلعی پولیس افسران کو ماہ محرم الحرام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور دیگر متعلقہ محکموں کو محرم الحرام کے سلسلے میں تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے وہ آج اولڈ ضلع ناظم سیکریٹریٹ حیدرآباد میں محرم الحرام دوران انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران اور علمائے اکرام کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

ڈی سی حیدرآباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات پر اسٹریٹ لائٹس سمیت صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کریں تاکہ اعزاداروں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔ انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران نکاسی و فراہمی آب کے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حیسکو کے افسران پر زور دیا کہ وہ یکم محرم سے عاشورہ تک مجالس و ماتمی جلوسوں کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے گریز کریں۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر اور طبی عملے کی ٹیموں کو متحرک کیا جائے تاکہ ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بروقت نمٹا جاسکے ۔ انہوں نے اجلاس میں موجود علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ نفرت اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں اور لوگوں کو مذہبی رواداری بھائی چارے اور برداشت کا درس دیں۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد محمد راشد نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عوام کی سہولت کے لیے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاجائے گا تاکہ لوگوں کی شکایات کو بروقت حل کیا جاسکے ۔ مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام نے اپنے مسائل اور تجاویز سے اجلا س کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور اس ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی

متعلقہ عنوان :