حکومت نے نوجوانوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،حلیم عادل شیخ

آج ان کا مستقبل تاریک ہے وہ جرائم کی طرف جارہے ہیں، انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں ، وہ مایوسی کا شکار ہیں،’یوتھ فیچر کانفرنس “سے خطاب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ حکومت نے نوجوانوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ۔آج ان کا مستقبل تاریک ہے وہ جرائم کی طرف جارہے ہیں، انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں ، وہ مایوسی کا شکار ہیں مقامی ہوٹل میں ”یوتھ فیچر کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نئے لیڈر پیدا ہونے کے امکان نہیں ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں جس طرح وڈیرے اور جاگیرداروں کے بیٹے ، بہواور بھتیجے بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اس کے بعد پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے یہ راستے بھی بند کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ تو سنا جاتا ہے کہ نوجوان دہشت گردی کی طرف جارہے ہیں یا پھر کالعدم تنظیموں کا حصہ بن رہے ہیں لیکن یہ نہیں سنا جارہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ایم این اے، ایم پی اے بن رہے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت لیپ ٹاپ کے نام پر فراڈ کررہی ہے جبکہ صوبائی حکومت کو نوجوانوں سے کوئی سروکار نہیں، سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کو ہمیشہ استعمال کیا ہے۔ کبھی انہیں جھنڈا اور ڈنڈا دیا گیا ، کبھی ان کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھمادی گئی اور کبھی انہیں سوشل میڈیا پر لگادیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس الیکشن کمیشن کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات منصفانہ نہیں ہوسکتے۔ ویسے تو بلدیاتی انتخابات کی امید پہلے ہی کم ہے `