سکھر، بجلی چور صارفین کے خلاف رینجرز کا آپریشن درجنوں افراد گرفتار، پولیس کے حوالے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نیو پنڈ کے مختلف علاقوں میں بجلی چور صارفین کے خلاف سیپکو کا پولیس رینجرز کی نگرانی میں آپریشن درجنوں افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق سیپکو چیف کی ہدایت پر سیپکو کی ٹیم نے نیو پنڈ کے علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں کاروائی کرکے بجلی چوری کے الزام میں ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیکر نیو پنڈ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا آپرینش کے دوران ضبط کی گئی تاریں نذر آتش کردی گئیںآ پریشن کی اطلاع پر اطراف کے علاقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹیم کے پہنچے سے پہلے ہی کنڈے ہٹا دئیے گئے جبکہ بعض علاقوں میں سیپکو کے اہلکار وں نے کاروائی بجلی چور صارفین کو پیشگی آگاہ کیا `

متعلقہ عنوان :