کراچی،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں مستحکم

روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں کمی کارحجان دیکھا گیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) انٹر بینک میں جمعرات کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،تاہم روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں کمی کارحجان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر7پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید104.47روپے سے کم ہوکر104.40روپے اور قیمت فروخت104.52روپے سے کم ہوکر104.45روپے ہوگئی،جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید104.40روپے اور قیمت فروخت104.60روپے پر مستحکم رہی۔

روپورٹ میں بتایا گیاہے کہ روپے کے مقابلے یورو کی قدر25پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید117.25روپے سے گھٹ کر117روپے اور قیمت فروخت118.25روپے سے گھٹ کر118روپے ہوگئی،اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید159.25روپیسے کم ہوکر158.75روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے کم ہوکر159.75روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.55روپے پر مستحکم جبکہ 5پیسے کی کمی سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.80روپے سے گھٹ کر27.75روپے ہوگئی`

متعلقہ عنوان :