پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی قرارداد کامتن

پنجاب کابینہ کی بھکی میں گیس سے 1180میگاواٹ کے پلانٹ کی تعمیر کے آغاز پرپاکستانی عوام کو مبارکباد کابینہ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور شبانہ روز مساعی کو خراج تحسین اجلاس وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکرگزارہے جنہوں نے پنجاب میں گیس پاور پلانٹس لگانے کیلئے بھر پور سرپرستی کی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس بھکی،شیخو پورہ میں گیس سے چلنے والے 1180میگاواٹ کے پلانٹ کی تعمیر کے آغاز پرپاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ اس جدیدترین پاور پلانٹ کی تعمیر پاکستان میں سستی اورماحول دوست بجلی پیدا کرنے میں ایک رحجان ساز اقدام کی حیثیت رکھتی ہے ۔

پنجاب کابینہ کے اراکین وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جن کی قائدانہ صلاحیتوں اورشبانہ روز مساعی کے نتیجہ میں پاکستان میں سب سے کم لاگت اور سب سے زیادہ پیدا وار کے حامل اس پاور پلانٹ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کا آغاز ممکن ہوسکا۔اس منصوبے کی تکمیل سے پنجاب کو جہاں نیشنل گرڈ میں 1180میگاواٹ بجلی کے اضافے کی قومی خدمت سرانجام دینے کا اعزا ز حاصل ہوگا وہاں یہ پلانٹ پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو دور کرنے اور زرعی و صنعتی ترقی کے ذریعے روزگار میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس یہ سمجھتا ہے کہ اس اہم پراجیکٹ کے آغاز سے پنجاب میں مزید ایسے منصوبے لگانے کے لئے راہ ہموار ہو ئی ہے کیونکہ گیس پاورپلانٹ کے منصوبے کے لئے انتظامی ، تکنیکی او رقانونی معاہدوں کے مسودات ماہرین کی مشاورت سے تیار کئے گئے ہیں جوایسے منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں- پنجاب کابینہ کا یہ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سیاسی اور انتظامی ٹیم ،عوامی نمائندوں ، سرکاری افسروں و اہلکاروں،فنی ماہرین ،محنت کشوں اوران تمام دیگر افراد اوراداروں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس پاور پلانٹ کی تعمیر میں حصہ لیااوراس اہم قومی منصوبے پرعملدر آمد میں اپنا بھر پورکردارادا کیا۔

یہ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اوران کی پوری ٹیم کو اس منصوبے کو انتہائی تیزرفتاری اور شفافیت کیساتھ آگے بڑھانے پرمبارکباد پیش کرتا ہے۔ پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکرگزارہے جنہوں نے پنجاب میں گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس لگانے کیلئے بھر پور سرپرستی کی ۔ہم وزیراعظم کی ٹیم اورمتعلقہ وفاقی اداروں کا اس ضمن میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ اجلاس وفاقی وزارت خزانہ ،وزارت پانی وبجلی اور وزارت پٹرولیم کے ساتھ چیف سیکرٹری پنجاب ،محکمہ منصوبہ بندی وترقیات، محکمہ توانائی اور قائداعظم تھرمل پاور کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز اور ان کے چیئرمین ،چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت مینجمنٹ ٹیم کا ممنون ہے جنہوں نے اس منصوبے میں بھرپور تعاون کیاہے-

متعلقہ عنوان :