شکارپور، محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلیے 400رینجرز،پولیس اورپاک فوج کے اہلکار تعینات ہونگے، ایس ایس پی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:08

شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) شکارپورمیں محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے 400رینجرز،پولیس ،پاک فوج اورحساس ادارے ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کرینگے،مسافرخانوں ،ہوٹلوں،اورعوامی مراکزسمیت پارکوں کی چیکنگ ہوگی،اشتعال انگیزتقاریراورشرارتی بات کرنے پرپابندی ہوگی،صرف طے شدہ تقریبات ہونگے کوئی بھی نیاتقریب وغیرہ نہیں ہوگا، جمعرات کو ایس ایس پی شکارپورناصرآفتاب کی زیر صدارت ضلع کے تمام ایس ایچ اوز،ایس ڈی پی اوزاورہیڈآف برانچزسمیت شیعہ ،سنی ودیگرمکاتب فکرکے رہنماؤں ،تاجربرادری کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس دوران ایس ایس پی شکارپورناصرآفتاب نے کہاکہ محرم الحرام میں جلوسوں کے ساتھ ایمبولینس،فائربریگیڈاورعملہ ساتھ ہوگا،شہرمیں آمدورفت کے راستوں پرکڑی نظررکھی جائے گی اورآنے جانے والے لاگوں کی تلاشی لی جائے گی،مسافرخانوں ،ہوٹلوں ،عوامی پارکوغیرہ کی چیکنگ ہوگی،وال چاکنگ،پوسٹر،سیاسی اورمذہبی جھنڈے لہرانے پرپابندی ہوگی،انہوں نے کہاکہ جوپروگرامز پہلے سے طے ہیں وہی بحال ہیں باقی کوئی بھی نیاپروگرام کرنے نہیں دینگے،اگرکسی نے کوئی اشتعال انگیزتقریریابات کی اس کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا،ایس ایس پی شکارپورناصرآفتاب نے مزیدکہاکہ محرم الحرام کے دوران نہ صرف دہشتگردوں بلکہ انکے سہولت کاروں پربھی کڑی نظررکھی جائے گی ،محرم کے دوران ہوٹلوں ،کلبسپرکوئی بھی فلم ،ڈرامہ،یاموسیقی نہیں چلے گی،پولیس اوررینجرزکے ساتھ پاک آرمی کے جوان بھی شکارپورکے حالات پرکڑی نظررکھیں گے،جس جس راستے سے جلوس جائیں گے وہیں دکانیں بندکی جائیں گی،پہلی محرم سے 13محرم تک مرکزی امام بارگاہ لکھیدرکے ایریامیں عشاء نمازکے بعددکانیں بندرہیں گے ،جلوسوں اورمجالس کی فضائی نگرانی بھی ہوگی، ایس ایس پی ناصرآفتاب کاکہناہے کہ اتورکے دن پولیس لائن میں سینکڑوں اسکاؤٹس کومحرم الحرام کے دوران امن وامان کویقینی بنانے کیلیے تربیتی لیکچربھی دینگے ،شکارپورکے بڑے چھوٹے شہروں یاعلاقوں میں خودجاکرحالات کاجائزہ لیں گے ،انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکرکے رہنمااس عظیم مہینے میں عوام کوحضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ کی اسلام اورقرآن سے محبت ،دین کے لیے ایک دوسرے سے ایثاروقربانی کی جذبہ رکھنے کادرس دیں ، عوام قانون پرعمل کرے امن وامان پرمکمل کنٹرول ہے قانون شکن سے سختی سے نمٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :