عاشقان مصطفی ویلفیئر کمیٹی و محمد الیاس کی سماجی خدمات سے بچہ بچہ واقف ہے،مثبت سرگر میوں کو بھتہ و قبضہ مافیا سے منسلک کر نا زیادتی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا

شقان مصطفی ویلفیئر کمیٹی کے صدرمحمد ہاشم نورانی کا اجلاس میں اظہار خیال

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:08

کرا چی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) عاشقان مصطفی ویلفیئر کمیٹی کے صدرمحمد ہاشم نورانی ، سینئر نائب صدر مشتاق پان والاو دیگر عہدیداران نے محمد اسماعیل عرف اسٹیل والا کی جانب سے گزشتہ روز اخبارات میں شائع کرائے گئے الزام کی پرزور الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کمیٹی کے نائب صدر محمد الیاس کو ہدف بنانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو عاشقان مصطفی ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس میں شریک دیگر عہدیداران جنرل سیکریٹری ابوالکلام ، حاجی ہارو ن کڈی والا، جہانگیر، ابو سعید، سابق جنرل سیکریٹری نورالاسلام، مشتاق عزیز ، رشید میاں، محمد کمال ، سابق ناظم علا قہ محمد ی کالونی، کیماڑی ٹاؤ ن و موجودہ بلدیاتی امیدوار ڈاکٹر علا ؤ الدین سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے الزام کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ کم از کم کمیٹی کائنات کی جس عظیم شخصیت کے نام سے موسوم ہے اس کے تقدس کو مجروح نہیں کیا جاتا چاہئے تھا ۔

(جاری ہے)

عہدیداران نے بتایا کہ جس نور محمد کے ساتھ محمد الیاس کانام نتھی کیا جا رہا ہے اس کا کمیٹی سے قطعی کوئی تعلق نہیں ۔ عاشقان مصطفی ویلفیئر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے محمد الیاس کی سماجی خدمات سے علا قے کا بچہ بچہ واقف ہے۔ مفلس و نادارافراد کی تعلیم، صحت اورمعاش کے حوالے سے مدد ہما ری شناخت کا بنیادی حوالہ ہے ۔ ایک ایسے دور میں جب رینجرز کی شاندار کاروائیوں کے ذریعے شہر بھر سے بھتہ و قبضہ مافیا کا خاتمہ جا ری ہے سماجی خدمات انجام دینے والوں کانام ان سے جوڑنا صریح مذاق ہے ۔

عہدیداران نے کہا کہ اسماعیل عرف اسٹیل والاسمیت علا قہ کے تمام افراد ہما ری کمیٹی کی خدمات سے نہ صرف آگاہ بلکہ معترف بھی ہیں پھر اس قسم کا بیہودہ الزام لگانے سے قبل ہزار بار سوچنا چاہئے تھا۔ہاشم نورانی نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔