فیصل آباد ،ڈسٹرکٹ سیشن جج نے2 مجرمان کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے، 14اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 22:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے2ملزمان کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے، انہیں 14اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے2ملزمان کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے۔دونوں مجرمان کے نام عمران اور مصطفی ہیں، مجرم مصطفی نے چک جھمرہ میں ایک شخص ک قتل کیا تھا جبکہ مجرم عمران بھی ایک شخص کے قتل میں ملوث تھا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے دونوں مجرمان عمران اور مصطفی کو 14اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :