ایوان صدر میں مشکوک شخص کے داخلے کی کوشش

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 21:54

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) ایوان صدر میں مشکوک شخص نے داخلے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ایک مشکوک شخص کو داخلے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار شخص کو تھانہ سیکرٹریٹ بھجوا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے غفلت برتنے پر ایوان صدر مین ڈیوٹی پر مامور 16 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ گرفتار شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔